Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 9 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 9 مئی کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284.84 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.98، اماراتی درہم 77.56، بحرینی دینار 755.54، عمانی ریال 739.82، کویتی دینار  929.28 اور قطری ریال کی قیمت  77.76 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 9 مئی کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید  287 اور قیمت فروخت 289.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76.2  اور قیمت فروخت 77 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید  78.2 اور قیمت فروخت 79.1 روپے رہی۔

شیئر: