Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خلا بازوں نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا، مشن کے لیے تیار 

خلا بازوں نے بارہ 12 تک خلا میں رہنے کی مشق کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خلائی اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’دو سعودی  بازوں نے نو ماہ کا تربیتی پروگرام مکمل کر لیا oy  اور وہ 21 مئی کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جانے کےمشن کے لیے تیار ہیں۔‘ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خلائی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’دونوں سعودی خلا باز مقررہ وقت پر خلائی مشن پر جائیں گے۔ روانگی سے پہلے وہ قرنطینہ مبں ہیں، جہاں وہ  سائنسی تجربات کریں گے۔‘
سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی  بین الاقوامی خلائی سٹیشن آئی ایس ایس کے لیے خلائی مہم پر روانہ ہوں گے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’دونوں خلا بازوں نے بارہ دن تک مصنوعی خلا میں رہنے کی مشق اور تجربات کیے جن میں کشش ثقل کی قوتوں اور انسانی جسم پر ان کے اثرات کا مطالعہ شامل تھا۔‘ 
سعودی خلابازوں کا کہنا ہے کہ ’اس مشن کے لیے مملکت کی نمائندگی کا اعزاز فخر کی بات ہے۔‘
یاد رہے کہ یہ منصوبہ سعودی عرب کے خلائی پروگرام کا حصہ ہے جس کا اعلان گزشتہ ستمبر میں کیا گیا تھا۔

شیئر: