جدہ۔۔۔۔کوآپریٹیو ہیلتھ انشورنس کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے واضح کیا ہے کہ 200سرکاری اسپتال میڈیکل انشورنس پروگرام میں شریک ہونگے۔اس کی بدولت میڈیکل انشورنس فراہم کرنے والے اسپتالوں کا دائرہ وسیع ہوجائے گا۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ سعودی عرب کے وہ علاقے اور کمشنریاں جہاں نجی اسپتال یا پولی کلینکس ناپید ہیں یا کم تعداد میں ہیں وہاں بھی لوگوں کو میڈیکل انشورنس کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔