سعودی عرب کے ریاض ریجن میں ٹائر سکریچنگ، گاڑیوں کو ٹکر مارنے اور مقامی شہری پر چھری سے حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ریاض ریجن میں سیکیورٹی فورس نے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے شہری کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’دو گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ٹائر سکریچنگ کے دوران دو گاڑیوں کو ٹکر ماری اور فرار ہوتے ہوئے موقع پر موجود افراد کو روندنے کی کوشش کی‘۔
’ایک ڈرائیور نے مقامی شہری کو اس کے گھر کے سامنے چھری سے حملہ کرکے زخمی کردیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’حملہ آور شہری کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔