سعودی طیارے ایئر شو میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے
’سعودی طیارے فرانس پہنچ چکے ہیں جہاں تقریب میں کرتب دکھائیں گے‘ ( فوٹو : واس)
فرانس ایئرفورس کے 70 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں سعودی ایئرفورس کے طیارے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی طیارے فرانس پہنچ چکے ہیں جہاں تقریب میں کرتب دکھائیں گے۔
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’دوست ملک فرانس کی فضائیہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا گیا ہے‘۔
’فضائیہ نے بہترین پائیلٹ فرانس روانہ کئے ہیں جبکہ سعودی ایئرفورس کے اعلی افسر بھی تقریبات میں شریک ہوں گے‘۔