Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے مضبوط تعلقات، انہیں  مزید سمتحکم بنانے اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ مشترکہ تشویش کے امور کے حوالے سے پیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ روس، یوکرین بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی سپورٹ جاری رہے گی۔

شیئر: