Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول 12 اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر سستا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
پیر کی رات کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیٖف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 12 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ 
وزیر خزانہ کے مطابق 12 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ  ڈیزل کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کےبعد نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش کی وہ کرایوں میں کمی کرے۔ 
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور  وزارت خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

شیئر: