پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284.96 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.98 اماراتی درہم 77.60، بحرینی دینار 755.87، عمانی ریال 741.12، کویتی دینار 928.78 اور قطری ریال کی قیمت 78.16 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 16 مئی کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 294 اور قیمت فروخت 298 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.5 اور قیمت فروخت 79.3 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 80.5 اور قیمت فروخت 81.4 روپے رہی۔