امارات میں اب ڈرائیونگ لائسنس اور کار ملکیتی کارڈ صرف 2 گھنٹے میں
25 ہزار سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس مالکان تک پہنچائے گئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کا ملکیتی کارڈ صرف دو گھنٹے میں تیار کرکے گھر بھجوا دیا جائے گا۔ ابھی یہ سہولت دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں فراہم ہو گی۔‘
الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’امارات کے باہر سے رابطہ کرنے والوں کو بین الاقوامی پارسل کی ترسیل کی سہولت بھی دی جائے گی۔‘
روڈ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ’گاڑیوں کے مالکان کو ملکیتی کارڈ اور ڈرائیوروں کو لائسنس صرف 2 گھنٹے میں فراہم کر دیا جائے گا۔‘
اتھارٹی نے کہا کہ ’سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی ملکیتی دستاویز میں توسیع کے حوالے سے ایک لاکھ 34 ہزار 640 درخواستیں موصول ہوئیں۔‘
اتھارٹی نے بتایا کہ ’ان میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 54 گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ اور 25500 ڈرائیونگ لائسنس مالکان کو ان کے گھر پہنچائے گئے۔‘
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’گمشدہ یا تلف ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ نیا لائسنس بھی فراہم کیا گیا ان کی تعداد 939 ریکارڈ کی گئی۔‘
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں