Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن ممالک کے شہری اپنے ملک کے لائسنس پر امارات میں گاڑی چلا سکتے ہیں؟

اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقامی لائسنس بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ  نے کہا ہے کہ ’43 ممالک کے  شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔‘
الامارات الیوم کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’دیگر 44 ممالک کے شہری امارات میں قیام کی صورت میں اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقررہ شرائط پوری کرکے مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔‘ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کو تسلیم کرنے کا مقصد اقامے کے بغیر امارات میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کی اجازت دینا ہے۔‘
’ڈرائیونگ لائسنس کی تبدیلی کا موقع امارات میں قیام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر اور مقررہ شرائط پوری کرکے امارات کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔‘
اماراتی وزارت داخلہ نے غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کو تسلیم کرنے کی کچھ شرائط مقرر کی ہیں۔ جیسے ڈرائیونگ لائسنس موثر ہو۔ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر امارات میں قیام کی غرض سے موجود نہ ہو۔
اماراتی وزارت داخلہ نے غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر اماراتی ڈرائیونگ لائسنس حاصل  کرنے کے لیے بھی شرائط مقرر کی ہیں۔
پہلی شرط یہ ہے کہ لائسنس ہولڈر کا تعلق ایسے ملک سے ہو جس کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کرنے کی اجازت ہو۔ موثر اقامہ دوسری شرط ہے۔
امیدوار کے پاس اپنے ملک کا موثر ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی ضروری ہے۔

43 ممالک کے شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر ڈرائیونگ کر سکتے ہیں (فوٹو: خلیج ٹائمز)

ایسے امیدوار جو متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق عمر کے اس زمرے میں ہوں جنہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔
پانچویں شرط طبی معائنے میں کلیئر اور ڈرائیونگ  لائسنس کی تبدیلی کے تقاضے  پورے کرنا ہے۔ 
43 ممالک میں کون کون شامل ہیں؟
امارات میں جن 43 ممالک کے  شہری اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں ان میں اسٹونیا، البانیہ، پرتگال، چین، ہنگری، یوکرین، بلغاریہ، یونان، سلواکیہ، سربیا، سلواینیا، قبرص، لٹویا، لکسمبرگ، لتھوانیا، آئس لینڈ، مالٹا، مونٹی نیگرو، امریکہ، فرانس، جاپان، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، سویڈن، آئرلینڈ، اسپین، ناروے، نیوزی لینڈ، رومانیہ، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، ڈنمارک، ترکی، کینیڈا، پولینڈ، آئر لینڈ، آسٹریا، فن لینڈ، جنوبی کوریا اور کینیڈا شامل ہیں۔

شیئر: