اردن کے حکام نے ایک سزا یافتہ دہشت گرد کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’اماراتی شہری خلف عبدالرحمان کو 2013 میں دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمین سے منسلک ایک خفیہ تنظیم تشکیل دینے پر غیرموجودگی میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔‘
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ’خلف عبدالرحمان کو اس کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ اور عرب ممالک کے مابین قانونی اور عدالتی معاہدے کے مطابق امارات کے حوالے کیا گیا۔‘
امارات کے کریمینل پروسیجرل لا کے تحت اس دہشت گرد کا دوبارہ ٹرائل کیا جائے گا۔