عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹوں سے منسوب اکاؤنٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اکاؤنٹس پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے جعل سازوں نے بنائے ہیں۔‘
جمائما گولڈ سمتھ سے ایک ٹوئٹر صارف نے اُن کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے اکاؤنٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا یہ آپ کے بچوں کے اصل اکاؤنٹس ہیں؟‘
مزید پڑھیں
-
عمران تو کہتے تھے ’مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالو عورت پر نہیں‘Node ID: 555401
-
مریم نواز اور جمائما گولڈ سمتھ ٹوئٹر پر آمنے سامنےNode ID: 584461
جمائما گولڈسمتھ کے بیٹوں سے منسوب اکاؤنٹس میں ڈسپلے پکچر پر دونوں کی عمران خان کے ساتھ تصاویر اور اُن کی حمایت میں ٹویٹس موجود ہیں۔ سلیمان خان کے بائیو میں لکھا ہے کہ ’لڑو! جب تک تم کامیاب ہو جاؤ۔‘
جمائما گولڈسمتھ نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ ایلون مسک۔ خود کو میرے بچے ظاہر کرنے والے جعلی اکاؤنٹس جو پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے جعل سازوں نے بنائے ہیں۔ جب آپ نے بلیوٹک ہٹائے تھے تو مجھے جو ڈر تھا کہ ایسا ہو گا اور وہی ہوا۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ارادہ ہے۔‘
Thanks @elonmusk
Fake accounts pretending to be my children, created by imposters with a political agenda in Pakistan. This is exactly what I feared would happen when you took away Twitter’s verification blue ticks. FYI my children are not on social media & have no plans to be. https://t.co/60p8lTSwoU— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 18, 2023