Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سربراہ کانفرنس کے نام پیغام میں روسی صدر نے کیا کہا؟

روس فلسطین اسرايئیل تنازع کے تصفیے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا(فائل فوٹو: روئٹرز)
روسی صدر ولادیمر پوٹین نے 32 ویں سربراہ کانفرنس میں شریک عرب سربراہوں کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔
روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’روس نئے چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نئے انداز سے استوار کرنے اور انہیں موثر بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’روس مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ تعمیری شراکت میں تعاون اور نئے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے ماضی کی طرح حال میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے۔‘  
ولادیمر پوٹین کا کہنا تھا کہ ’روس خطرناک علاقائی مسائل کے پرامن حل کے  لیے اجتماعی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔ سوڈان، یمن، لیبیا اور شام کے بحرانوں کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے‘۔
’ روس فلسطین اسرايئیل تنازع کے تصفیے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا‘۔  

شیئر: