Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی لمحہ قریب، سعودی خلا باز آج مشن پر روانہ ہوں گے

سعودی سپیس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’خلائی سفر پرجانے والے دنوں خلابازوں کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ اتوار 21 مئی کو انہیں خلائی سٹیشن پہنچا دیا جائے گا‘۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن ( آئی ایس ایس) پر جانے والوں میں پہلی سعودی خلاباز خاتون ریانہ برناوی اورعلی القرنی شامل ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس  پی اے اور اخبار24 کے مطابق 21 مئی کودونوں سعودی خلا باز ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ انٹرنیشنل خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں سے ان کے سائنسی سفرکا آغاز ہوگا۔ 
سعودی سپیس اتھارٹی نے بیان میں کہا’ خلائی سفرکا پروگرام 22 ستمبر2022 کوجاری کیا گیا تھا۔ گروپ میں شامل خلا بازمختلف سائنسی تجربات کریں گے جومائیکروگریویٹی پر مشتمل ہیں‘۔ 
اتھارٹی نے بیان میں مزید کہا کہ ’دونوں سعودی خلاباز فالکن 9 نام راکٹ کے ذریعے اپنے خلائی سفر کا آغاز کریں گے‘۔  
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں سعودی خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی نے تاریخی خلائی مشن کا حصہ بننے پر جوش اور فخر کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ 21 مئی کو مقررہ وقت پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن جانے والے خلائی مشن کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔‘
 اس پریس کانفرنس کا اہتمام ایکسوم سپیس نے کیا تھا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جانے والے امریکی خلا باز بھی تھے۔ 
سعودی خلا بازوں کا کہنا تھا کہ ’خلائی مشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پوری تیاری کی ہے۔ انہیں احساس ہے کہ خلائی مشن سعودی عوام اور قیادت کے حوالے سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔‘
’ اس مشن سے سعودی عرب خلا کی دنیا میں نیا سفر شروع کرنے جا رہا ہے۔ آنے والی نسلوں کو اس سے روشنی ملے گی‘۔
سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانہ برناوی کے مطابق’ انہیں سعودی عرب کی نمائندگی پر فخر ہے۔  سعودی عرب مسلم اور عرب دنیا کی خاتون کی حیثیت سے خلائی مشن پر جانا ایک اعزاز ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ سعودی اور عرب خواتین کے خواب لے کر خلا کا سفر کریں گی۔‘

شیئر: