بنگلہ دیش اور ملائشیا سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی
روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو کے تحت بنگل دیش اور ملائشیا سے عازمین حج کی پہلی پروازیں مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔
بنگلہ دیش کے حضرت شاہ جلال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تمام عازمین کی ایمگریشن کارروائی مکمل کرکے انہیں روانہ کیا گیا ہے۔
روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کو کسی بھی سفری کارروائی کا سامنا نہیں کرنا ہوگا۔
انہیں ایئرپورٹ سے سیدھا ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا اور بعد ازاں ان کا سامان ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا۔
اسی طرح560 ملیشین عازمین حج کے دو طیارے مدینہ پہنچے تو انہیں کسی کاغذی کارروائی کے بغیر ہوٹل پہنچایا گیا ہے۔