Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر نے مراکش میں کنگ فہد مسجد اور علمی کونسل کا دورہ کیا 

سعودی وزیر کو مجلس علمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی  شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل  الشیخ نے اتوار کو مراکش کے شہر طنجہ میں علمی کونسل  اور کنگ فہد مسجد  کا دورہ کیا ہے۔ 
کنگ فہد مسجد طنجہ میں میں سب سے اہم اسلامی ڈھانچے میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کو کنگ فہد مسجد کی تعمیر و ترقی کے مراحل اور اس کے سٹریٹجک مقام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی  کی ویب سائٹ  کے مطابق آل الشیخ کو مجلس علمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مجلس کے سربراہ محمد الحسنی اور ارکان خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔
شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل  الشیخ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’مجلس علمی کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ یہ ادارہ اسلامی دعوت صحیح طریقے پر پیش کررہا ہے‘۔


مراکشی شہر طنجہ کی مجلس علمی بیشتر مسلم ملکوں کے لیے ایک مثال ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی وزیر نے علما اعلیٰ کونسل کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں کونسل کے کام اور سائنسی فرائض کے ساتھ ساتھ اس کی ٰ کامیابیوں اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس تعلقات کے علاوہ اسلام کی حقیقی تصویر کو پھیلانے کے لیے دونوں مملکتوں کے علما کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے سخت محنت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں مرد اور خواتین امامین کی تربیت کے لیے محمد انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے علاوہ دونوں وزارتوں کے سینئئر حکام نے ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا استقبال کیا۔
سعودی وزیر کو مراکش کے امامین، مرد و خواتین گائیڈز،سیاحتی شعبہ جات، انسٹی ٹیوٹ کی لائبریری کی تربیت اور تیاری میں مراکش کے تجربے سے آگاہ کیا گیا اور انہیں ادارے کی تاریخ، اس کی نمایاں کامیابیوں اور خدمات کے بارے میں بتایا گیا۔
انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے امامین اور رہنمائوں کی تربیت اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: