سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
پیر کو احمد فاروق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انہوں نے بطور پاکستان کے سفیر سعودی عرب میں چارج سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر کی صدر عارف علوی سے ملاقاتNode ID: 762196
-
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان روٹ ٹو مکہ کا معاہدہNode ID: 765541
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نامزد ہونے کے بعد احمد فاروق نے صدر عارف علوی اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے بھی ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں صدر مملکت نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔‘
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Assumed responsibilities as Pakistan Ambassador to the Kingdom of . Will work assiduously for further strengthening Saudi Pakistan relations. May Allah grant me success in this endeavor @ForeignOfficePk @BBhuttoZardari @HinaRKhar
— AHMAD FAROOQ (@AmbFarooq) May 22, 2023