Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شہری کی نعش مل گئی 

بارق کی وادی الخیر میں آنے والے سیلاب میں تین نوجوان بہہ گئے تھے(فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی جنوب مشرقی کمشنری بارق میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مقامی شہری کی لاش مل گئی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق بارق کی تحصیل ثلوث کی وادی الخیر میں آنے والے سیلاب میں تین نوجوان بہہ گئے تھے۔ ان میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسرا لاپتہ تھا۔
شہری دفاع کے رضاکاروں اور شہریوں نے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شہری کی لاش تلاش کرلی۔ 
بارق کے کمشنر مفرح البناوی  نے لاپتہ نوجوان کی لاش کی تلاش کی مہم کی نگرانی کی۔ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے بھی اس میں ذاتی دلچسپی لی۔

شیئر: