یمن میں مئی کے تیسرے ہفتے میں مزید ایک ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف
اب تک تین لاکھ 99 ہزار بارودی سرنگوں کو تباہ کیا چکا ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام کے تحت رواں سال مئی کے تیسرے ہفتے میں یمن کے مختلف حصوں میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 58 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کے زیر نگرانی خصوصی ٹیموں نے ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس، 159 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 607 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور پانچ دیگر دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا ہے۔
یمن کے مارب، تعز،عدن، الحدیدہ اور شبوا کے علاقے میں بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کی مدد کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر شروع کیے گئے متعدد انیشیٹوز میں سے ایک ہے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 99 ہزار بارودی سرنگوں کو تباہ کیا چکا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں۔ اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔