سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برجال المع علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان یقینی موت سے بچ گئے۔
سبق ویب کے مطابق ایک نوجوان تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔ گاڑی کنٹرول سے باہر ہوکر انڈر پاس کے پلر سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی۔ حادثے سے متاثرہ گاڑی دیکھ کر یقین تھا کہ اس میں سوارافراد زندہ نہیں بچے ہوں گے تاہم دونوں نوجوان محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی طرف سے بارہا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے کیونکہ بیشتر ٹریفک حادثات تیزرفتاری کے باعث پیش آرہے ہیں۔