ترکیہ میں سعودی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ’ فضائی ایمبولنس کے ذریعے استنبول سے سعودی شہری کومملکت منتقل کیا گیا ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق استنبول میں سعودی قونصلیٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ’ وزارت خارجہ نے استنبول میں مقیم ہم وطن کی درخواست پر مملکت منتقل کرنے کی کارروائی مکمل کی گئی‘۔
’مریض کو خصوصی طور پر فضائی ایمبولنس میں سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے‘۔
سعودی شہری کواستنبول ایئرپورٹ پر فضائی ایمبولینس میں سوار کراتے وقت سعودی سفارتکار بھی موجود تھے۔