Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

’سعودی عرب پہنچنے پرایرانی عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پرنس محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق سعودی عرب پہنچنے پرایرانی عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔
ایمگریشن کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں خصوصی بسوں کے ذریعہ رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ۔
واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈروں کے علاوہ بندر گاہوں اور سرحدی چوکیوں پر عازمین حج کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

شیئر: