Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویٹیکن کے پوپ فرانسس اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری کی ملاقات 

مشترکہ اقدار سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر بات چیت کی گئی( فوٹو: عرب نیوز)
ویٹیکن کے پوپ فرانسس نے سانتا میرینا میں اپنی رہائش پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس سے قبل  سنیچر کو رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے  پوپ فرانسس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ 
عکاظ اور عرب نیوز کے مطابق خصوصا مشترکہ اقدار سے تعلق رکھنے والے موضوعات اور تہذیبوں کے درمیان رابطوں  کے حوالے سے متعدد امور پر دوستانہ ماحول میں  بات چیت کی گئی۔
شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے ملاقات کے بعد کہا کہ ’وہ پوپ فرانسس کے ساتھ مخلصانہ، برادرانہ اور گہری بات چیت پر خوش ہیں‘۔
’ہم نے مشترکہ اقدار، موثر اور پائیدار بنیادوں پر تہذیبوں کے درمیان پل کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا‘۔

شیئر: