Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خلا باز خلائی سٹیشن میں کیسے سوتے ہیں؟

سپلنگ بیگز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی دیوار سے جکڑے ہوتے ہیں (فوٹو: سیدتی)
 سعودی خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی نے پیر کو بھی سعودی سکولوں کے طلبہ کے  سوالات کے جوابات دیے ہیں۔
سیدتی میگزین کے مطابق ریانہ برناوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’خلا باز سپیشل سپلنگ بیگز میں سوتے ہیں جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی دیوار سے جکڑے ہوتے ہیں تاکہ  آرام سے سو سکیں‘۔ 
ریانہ برناوی نے خلا میں نقل و حرکت کے حوالے سے سوالات کے بھی جواب دیے اور مختلف سائنسی تجربات بھی کیے۔
گزشتہ روز سوالات کے جواب دیتے ہوئے سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی بتایا تھا کہ وہ خلائی سائنسی مشن پر جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سعودی قہوہ اور کھجور بھی  بین الاقوامی خلائی سٹیشن لے گئے ہیں۔
 سعودی خلا نورد علی القرنی  کے مطابق ’وہ روزانہ سعودی قہوہ پیتے اور کھجور کھاتے ہیں‘۔ 

شیئر: