Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خلابازوں کا خلائی مشن ختم، واپسی آج ہوگی

’ریانہ برناوی اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی نے خلائی مشن تمام ہوا جبکہ آج منگل کو زمین کی طرف ان کی واپسی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 10 تک جاری رہنے والے خلائی مشن میں خلابازوں نے متعدد تجربات کئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وقت کے مطابق عصر 4 بجے سعودی خلا باز بین الاقوامی سپیس سٹیشن سے نکل جائیں گے۔
امریکی خلائی ادارہ ناسا سعودی خلا بازوں کی سٹیشن سے روانگی اور زمین آمد تک براہ راست کارروائی دکھائے گا۔
دوسری طرف سعودی خلا باز ریانہ برناوی نے سپیس سٹیشن سے آخری پیغام میں ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہر کہانی کا انجام ہوتا ہے مگر اس کا کہانی کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے‘۔
اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریانہ برناوی آبدیدہ ہوگئیں۔
 

شیئر: