لندن...... برطانیہ، امریکہ، اسپین، جاپان او رفرانس میں ٹویٹر فنی خرابی کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔ صارفین کیلئے ٹویٹر پر پیغامات آرہے ہیں کہ فنی خرابی کے نتیجے میںٹویٹر فی الوقت کام نہیں کررہا۔ واضح رہے کہ ٹویٹر نے اسی ہفتے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کے بارے میں مزید ڈیٹا جمع کررہے ہیں اور یہ ڈیٹا اسکے پاس کافی عرصہ تک محفوظ رہیگا۔ دنیا بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹویٹر صارفین کو اس وقت بیحد مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹویٹر کے ادارے نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ وہ خرابی دور کرنے کیلئے کوشاںہے او رجلد ہی ٹویٹر کام کرنا شروع کردیگا۔فرانس کے چند شہر ہی اس مسئلے سے دوچار ہوئے ہیں۔ ٹویٹر میں خرابی صبح 6بجکر 18منٹ پر پیش آئی۔اسکے بعدچندمعاملات حل کرلئے گئے تھے لیکن سرچ کا نظام ابھی کام نہیں کررہا۔ علی الصباح تک 804 شکایات درج کی گئی تھیں۔