ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے دی جانے والی نئی سہولتیں کیا ہیں؟
امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے نئی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے منگل کو ریاض میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے کئی نئی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تقریب میں انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت سمیت متعدد اعلٰی عہدیدار موجود تھے۔
ابشر پلیٹ فارم پر نئی سہولتوں کے تحت مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ٹریفک حادثات پر چالان کے خلاف اعتراض درج کرا سکتے ہیں۔
ابشر افراد کے ذریعے ٹریفک حادثات میں متاثرہ فریق نقصان پہنچانے والے کے حق میں دستبردار ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں ابشر افراد کے ذریعے اسلحہ کی ملکیت کی منتقلی بھی کرائی جا سکتی ہے۔
اسی طرح ابشر افراد کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرایا جا سکتا ہے۔ ابشر اعمال کے ذریعے موٹر سائیکلوں اور روڈ بزنس پرمٹ وغیرہ کی سہولت بھی مہیا ہے۔