Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی سیٹشن میں مشن مکمل، سعودی خلاباز زمین پر واپس پہنچ گئے

سعودی خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں آٹھ دن قیام کے بعد واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دوسرا ’آل پرائیویٹ مشن‘ جس میں دو سعودی خلاباز بھی شامل ہیں خلائی سٹیشن پر آٹھ روزہ سائنسی ریسرچ کے بعد بدھ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب اُترے۔ 
سپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول جو انہیں لے کر آیا نے 12 گھنٹے کی واپسی کی پرواز کی۔ اور خلا سے زمین کی فضا میں داخلے کے بعد خیلج میکسیکو میں پیراشوٹ کے ذریعے اُتارا۔ یہ علاقہ فلوریڈا کے ساحل کے قریب پانامہ سٹی میں میں ہے۔
واپسی کی اس پرواز کو سپیس ایکس اور مشن کے پیچھے موجود کمپنی ایکژیوم سپیس کی طرف سے مشترکہ ویب کاسٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
مشن میں شامل سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر آٹھ روزہ قیام کے دوران سعودی سکول کے بچوں کے ساتھ تجربات میں حصہ لیا۔ 
خلانوردوں کا سپیش شپ ایکس ڈریگن 300 پاؤنڈ سے زائد سامان کے ساتھ زمین پر واپس پہنچا جس میں ناسا کے سائنسی آلات کے علاوہ 20 سے زیادہ مختلف تجربات کا ڈیٹا شامل ہے۔ 
جب کیپسول کا دروازہ کھلا تو زمین کا چکر لگانے والی پہلی عرب خاتون ریانہ برناوی نے کیمرے کو دیکھ کر کامیابی کے نشان کے طور پر اپنا انگوٹھا اوپر کی جانب کر کے اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ 1985 میں سعودی فضائیہ کے پائلٹ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ کے زیر اہتمام خلائی سفر میں حصہ لیا تھا جو خلا میں جانے والے پہلے سعودی بن گئے تھے۔

شیئر: