Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائری عازمین حج کے پہلے قافلے کی مدینہ آمد

عازمین حج کی سہولت کےلیے امیگریشن کے اضافہ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
الجزائرسے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوئی اڈے پرالجزائری عازمین کے پہلے قافلے کوخوش آمدید کہا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لیے امیگریشن کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تاکہ عازمین کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ عازمین حج کے امیگریشن کے جملہ امورانتہائی تیز رفتاری سے انجام دیئے جارہے ہیں۔
امیگریشن کی کارروائی کوتیز ترکرنے کے لیے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں کو ہوائی اڈوں اورمملکت کی مختلف بری چوکیوں اوربندرگاہوں پرتعینات کیا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے کی بنیاد پردنیا بھرسے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: