Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 98 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے 

سب سے زیادہ  حج زائرین انڈونیشیا سے مدینہ پہنچے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے مدینہ منورہ آنے والے عازمین حج کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’حج سیزن کےآغاز سے اب تک ایک لاکھ 98 ہزار سے زیادہ حج زائرین  مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں‘۔ 
وزارت نے کہا کہ’ منگل کی شب تک ایک لاکھ 24 ہزار 946 حج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ بری راستے سے 7100 عازمین مدینہ آئے ہیں‘۔  
وزارت حج کا کہنا ہے کہ’ سب سے زیادہ  حج زائرین انڈونیشیا سے پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد 40364 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 27789 سے انڈیا دوسرے، 26749 سے پاکستان تیسرے، 13734 سے بنگلہ دیش چوتھے اور 13004 سے ایران پانچویں نمبر پر ہے‘۔ 
وزارت حج کا کہنا ہے کہ’ 20 ہزار سے زیادہ حج زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں‘۔ 

شیئر: