Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو صرف وزیراعظم سے ہو سکتے ہیں: رانا ثنا اللہ

رانا ثنااللہ کی ٹویٹ میں کسی کا نام شامل ہیں تاہم ان کا اشارہ عمران خان کی طرف ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر، پی ٹی آئی آفیشل)
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’اگر سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو وہ صرف وزیراعظم شہباز شریف سے ہی ہو سکتے ہیں۔‘
جمعے کو کی جانے والی اس ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لکھا گیا تاہم ان کا اشارہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف لگتا ہے۔
خیال رہے نو مئی کے واقعات اور رہنماؤں کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد چیئرمین عمران خان کئی تقاریر اور انٹرویوز میں مذاکرات کا اشارہ دے چکے ہیں۔
22 مئی کو انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ایک سیاستدان ہوں، آرمی چیف، اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بھی مذاکرات چاہتا ہوں، لیکن تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے اور مجھے خدشہ ہے یہاں بات کرنے کو کوئی ہے ہی نہیں۔‘
اسی انٹرویو میں انہوں نے وزیراعظم کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ایسے میں آپ کس کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

اسی طرح انہوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پارٹی کے اندر ایک کمیٹی بھی بنائی گئی، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا تھا کہ ’بات چیت سیاست دانوں سے کی جاتی ہے، تخریب کار گروہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
تاہم اس کے باوجود تاحال مذاکرات کے معاملے کوئی خاص پیش رفت دکھائی نہیں دی ہے۔

شیئر: