سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت افغانستان، شام اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
افغانستان کے صوبے قندھار میں یتیموں، بیواؤں اور ناداروں کے لیے 350 فوڈ باسکٹ تقسیم کرائی ہیں۔ ان سے 350 خاندانوں کے 2100 افراد کو فائدہ پہنچا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے غذائی اشیا فراہم کررہا ہے۔
مركز الملك سلمان للإغاثة يوزع 350 سلة غذائية في ولاية قندهار بأفغانستان.https://t.co/EcK0DmDhjb#واس_عام pic.twitter.com/wtszSeemYQ
— واس العام (@SPAregions) June 2, 2023