Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ انیشیٹو سعودی عرب کی بڑی سہولت: پاکستانی عازمین

پاکستان سے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت عازمین حج کی سفری کارروائی میں آسانی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ انشیٹو ہال میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط کی کارروائی کی جارہی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پاکستانی عازمین حج نے روٹ ٹومکہ انشیٹو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی سہولت  قرار دیا ہے۔
پاکستانی عازمین کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب کے روٹ ٹو مکہ انیشیٹو سے اپنی منفرد اور بہترین کاوشوں کی فہرست میں ایک اور اقدام کا اضافہ کیا ہے‘۔


عازمین حج کو سفر حج کے حوالے سے متعدد سہو لتیں دی جارہی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)

’عازمین کو سفر حج کے دوران سامان اور امیگریشن کی کارروائی میں درپیش مشکلات سے بچا لیا گیا‘۔
یاد رہے کہ روٹ ٹو مکہ انشیٹو عازمین حج  کےلیے وزارت داخلہ کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔
اس کے تحت عازمین حج کو سفر حج کے حوالے سے متعدد سہولیات دی جارہی ہیں۔
آن لائن ویزے کے اجرا سے فنگر پرنٹس، امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط  چیک کرنے تک تمام کام متعلقہ ملک ہی میں کیے جاتے ہیں۔ 

شیئر: