Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کے بوئنگ 787 طیارے کا منفرد ڈیزائن اور پہلا ٹیک آف

ٹیک آف کے لیے طیارے کو ہینگر سے اہتمام کے ساتھ  باہر لایا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر ریاض ایئر)
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر کے منفرد ڈیزائن کے حامل بوئنگ 787 طیارے کے پہلے ٹیک آف کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ کے مطابق ریاض میں قائم ایوی ایشن میڈیا کمپنی ایوی ایشن ورلڈ گروپ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ریاض ایئر کے بوئنگ 787 طیاروں میں سے ایک کے ٹیک آف کا وڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
ریاض ایئر کے طیارے کو بوئنگ ایئر پلینز پورٹ لینڈ میں تیار کیا گیا ہے۔ اسے پہلے ٹیک آف کے لیے ہینگر سے اہتمام کے ساتھ  باہر لایا گیا۔
ایوی ایشن ورلڈ گروپ کے مطابق ریاض ایئر دو مختلف ڈیزائن کے طیارے استعمال کرے گی دوسرا ڈیزائن بعد میں سامنے لایا جائے گا۔
ریاض ایئر کا یہ طیارہ آئندہ پیر کو سعودی دارلحکومت ریاض کی فضاوں میں بھی پرواز کرے گا۔ 
 اس سے قبل  ریاض ایئر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بوئنگ 787 طیارے  کے نئے ڈیزائن کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
’ریاض ایئر کے طیارے منفرد ڈیزائن، جامنی رنگ اور نئے انداز سے متعارف کرائے گئے ہیں جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید جمالیاتی ذوق کا بہترین امتزاج ہے۔
طیارے کے ڈیزائن میں استعمال کیے جانے والا جامنی رنگ سعودی صحرا کے لیوینڈر پلانٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس سے قبل  ریاض ایئر نے اعلان کیا تھا کہ ’اسے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ  ایسوسی ایشن  (ایاٹا) سے آر ایکس کوڈ مل گیا ۔ اب وہ دنیا کی صف اول کی ایئرلائنز میں شامل ہے‘۔ 
 ریاض ایئر نے یہ اعلان استنبول میں ایاٹا کے سالانہ اجلاس اور ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ کے موقع پر کیا۔ 
ریاض ایئر کا ہیڈکوارٹر سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہے۔ ریاض ایئر 2030 تک سو سے زیادہ بین الاقوامی ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے کا ہدف مقرر کیے ہوئے ہے۔
علاوہ ازیں مکمل ڈیجیٹل سروسز اعلی معیار کے ساتھ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  ریاض ایئر کی  باقاعدہ پروازیں 2025 کے آغاز میں شروع ہوں گی۔  
ریاض ایئر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی ہے۔ کمپنی نے 9-787 ساخت کے  72 بوئنگ ڈریم لائنر طیاروں کا پہلا سودا کیا ہے۔ 

شیئر: