Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مئی کے آخری ہفتے میں مزید 849 بارودی سرنگیں صاف

اب تک چار لاکھ 919 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘  نے مئی کے آخری ہفتے میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے نصب کی گئی 849 ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 16 اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں، 124 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں ، 708 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا۔
یمن کے علاقے مارب، عدن، الحدیدہ، لحج، الجوف، شبوۃ، تعز، صنعا، البیضا، صعدہ اور الضالع میں بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا ہے۔
سعودی پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک چار لاکھ 919 بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

شیئر: