شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں قبرص کے وزیر خارجہ کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو جدہ میں قبرص کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں دوست ملکوں اور عوام کی تشویش سے متعلق متعدد ایشوز میں جوائنٹ کوآرڈینیشن تیز کرنے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، قبرص میں سعودی سفیر خادل بن محمد الشریف بھی موجود تھے۔