کوئٹہ ...بلوچستان کے ضلع آواران میں جھڑپ کے دوران 4 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے میں چھاپہ مارا توفائرنگ کی گئی۔جوابی کارروائی میں 4 شرپسند مارے گئے۔ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشتبہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔ دریں اثناءسیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی نے گاہی خان چوک میں کارروائی کی۔ 503 دستی بم، 5 آئی ای ڈیز، آر پی جی سیون، خودکار گرینڈ لانچر، ایل ایم جی، ہزاروں راوو¿نڈز اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔دہشت گردوں نے اسلحہ زیر زمین چھپایا ہوا تھا۔ اسے دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔