کن علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کی حد عبور کرے گا؟
بیشتر علاقوں میں اس سال درجہ حرارت اوسط تناسب سے زیادہ رہے گا( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے اعلی عہدیدار حمزہ کومی نے کہا ہے کہ ’اس سال موسم گرما کے دوران ریاض، الشرقیہ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں انتہائی درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ کی حد عبور کرجائے گا‘۔
اخبار 24 کے مطابق حمزۃ کومی کا کہنا ہے کہ ’اس بات کا امکان ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں اس سال درجہ حرارت اوسط تناسب سے زیادہ رہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ماہ رواں میں بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کا زور مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف میں ہوگا۔ اس کا سلسلہ جنوب میں جازان تک جائے گا۔ عسیر اور باحہ بھی اس کی لپیٹ میں ہوں گے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کےعہدیدار کا کہنا تھا کہ ’قومی مرکز آئندہ ہفتے حج سیزن میں موسمیات کے حوالے سے رپورٹ جاری کرے گا۔ اس سال حج موسم کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 45 سے 50 سینٹی گریڈ تک رہنے امکان ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’حج سیزن کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں بوندا باندی کا امکان ہے‘۔