سعودی میڈیکل ٹیم نے ایرانی عازم حج کی بینائی بحال کردی
سعودی میڈیکل ٹیم نے ایرانی عازم حج کی بینائی بحال کردی
بدھ 14 جون 2023 19:52
موتیا بند کا بھی عارضہ تھا۔ نظر بہت کمزور ہوگئی تھی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ سٹی مکہ مکرمہ کے آئی ہیلتھ سینٹر کی ایک ٹیم نے ایک ایرانی عازم حج کی بینائی بحال کرنے میں مدد کی ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق آئی سینٹر کا کہنا ہے کہ’ ایرانی عازم حج سعودی عرب پہنچا تھا اس کی بائیں آنکھ کے پردہ بصارت میں خرابی تھی جبکہ اسے موتیا بند کا بھی عارضہ تھا۔ نظر بہت کمزور ہوگئی تھی‘۔
آئی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے موتیا بند کا آپریشن کرکے ایک لینس لگایا گیا اور ریٹینا کو ٹھیک کیا گیا جس سے ایران عازم حج کی بینائی ٹھیک ہوگئی۔
آئی ہیلتھ سینٹر کی میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ’ آپریشن ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔ ایرانی عازم حج کو مکمل صحت یاب ہونے پر اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا اب وہ آسانی سے حج کے امور مطابق ادا کرسکے گا‘۔
یاد رہے کہ سعودی صحت مرکز کی ٹیم جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ائی سرجری کرتی ہے۔