Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج میں دکانوں اور فوڈ مارکیٹوں کے 12 ہزار تفتیشی دورے

غیراعلانیہ تفتیشی دورے عوامی شکایات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الخرج میونسپلٹی کے حکام نے دکانوں اور فوڈ مارکیٹوں کے 12 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے کیے ہیں۔
تفتیشی دوروں کا مقصد مارکیٹ میں اشیائے ضرورت کی دستیانی اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔
غیراعلانیہ تفتیشی دورے عوامی شکایات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
الخرج میونسپلٹی کے میئر خالد الزید نے کہا کہ ’تفتیشی مہم 24 گھنٹے جاری رہتی ہے۔ صارفین میونسپلٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے علاوہ کنزیومر سروس پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’نگرانی کی مہم کا مقصد مصنوعات کی کوالٹی، کارکنوں کی صحت اور آپریٹنگ سٹینڈرز کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔‘

شیئر: