مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہو گی۔
پیر کی شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 20 جون بروز منگل ہو گی، اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہو گی۔
دوسری جانب گذشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا تھا۔
سعودی عرب کی تین بڑی رصد گاہوں تمیر، حوطہ سدیر اور المجمعہ میں اتوار کو چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ ’پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 28 جون بدھ کو ہو گی۔‘