انٹرنیشنل کمپنی ’شیل’ سعودی عرب میں پٹرول سٹیشنوں کی چین قائم کرے گی۔ سعودی وزارت توانائی کی سرپرستی میں شیل کمپنی نے اسیاد ہولڈنگ گروپ کے ساتھ پٹرول سٹیشن کھولنے کا معاہدہ کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق شیل کمپنی پہلا پٹرول سٹیشن سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران دارالحکومت ریاض میں قائم کرے گی۔
وزارت توانائی نے اس سال چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی جنرل اتھارٹی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا تھا تاکہ سرمایہ کار شرائط پر پورے اترنے والے اداروں سے فرنچائز حاصل کرسکیں۔
اس سے مقابلے کا معیار بہتر ہوگا۔ پٹرول سٹیشنوں کا انفراسٹریکچر بہتر بنانے اور سپلائی سسٹم کے حوالے سے وزارت توانائی کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔