Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ خلاف ورزیوں پر13 ہزار سے زائد غیرملکی گرفتار 

ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہےکہ گزشتہ ایک ماہ کے  دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 13400 سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف قانونی فیصلے صادر کردیے گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی جارہی ہیں۔ 
ادارہ امن عامہ  نے اداروں کے مالک شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور عام افراد کو تاکید کی ہے کہ اقامہ، محنت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی سے پرہیز کریں اور کسی بھی غیرقانونی شخص کو نہ تو روزگار فراہم کریں نہ ٹرانسپورٹ کی سہولت دیں اور نہ ہی رہائش میں تعاون کریں۔ انہیں پناہ دینے سے بھی گریز کیا جائے۔ 

شیئر: