Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 17 ہزار سے زیادہ سعودیوں اور غیر ملکیوں کے خلاف فیصلے

قوانین کی خلاف ورزی پر غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کا حکم بھی دیا گیا ہے( فوٹو: عکاظ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ہزار 229 سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قید اور جرمانے کے فیصلے جاری کیے ہیں۔
قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ’ وہ اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی پابندی کریں ۔انفرادی طور پر یا اپنے ادارے میں کسی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو روزگار فراہم کریں اور نہ سفر اور رہائش کی سہولت دی جائے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ کوئی بھی شہری اورغیر ملکی غیر قانونی تارکین کو چھپنے میں اور ایسے کسی کام میں تعاون نہ کرے جس سے انہیں رہائش ،روزگار یا سفر میں مدد مل سکے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کا کہنا ہے کہ’ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجنوں میں کسی میں بھی غیر قانونی تارکین کے خلاف شکایت درج کرائی جا سکتی ہے‘۔

شیئر: