Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن ’فیصلہ کن طوفان میں شہید‘ہونے والوں کے اعزہ شاہ سلمان کی میزبانی میں حج کریں گے

شاہی مہمان حجاج کے انتظامات وزارت اسلامی امور دیکھے گی۔ (فوٹو اخبار 24)
یمن میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہونے والے آپریشن ’فیصلہ کن طوفان میں شہید‘ ہونے والے یمنیوں کے خاندان کے ایک ہزار اور آپریشن میں حصہ لینے اور شہید ہونے والے فوجیوں کے ایک ہزار اعزہ اس سال شاہ سلمان کی میزبانی میں حج کریں گے۔
الاخباریہ کے مطابق وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ان شاہی عازمین حج کی میزبانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور ان  کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔‘
آل الشیخ نے کہا کہ ’ہم اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں اور شاہی مہمان حجاج کی دیکھ بھال کا تمام کام ہماری وزارت انجام دے گی۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے حکم جاری کیا تھا کہ 90 ممالک کے 1300 عازمین حج اس سال شاہی مہمان ہوں گے۔
واضح رہے کہ آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ 2015 میں یمن کی قانونی حکومت کی درخواست پر شروع کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد اتحادی افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: