Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 185 شاہی مہان کے طورپرحج کریں گے

شاہی مہمانوں کا تعلق 49 ممالک سے ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں اس سال 49 ملکوں کے  185 افراد حج  کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ 
اخبار  24 کے مطابق خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت انسداد دہشت گردی کے اسلامی فوجی مرکز میں شامل ممالک کے نمائندوں  اور انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہونے والوں کے رشتہ داروں اور زخمیوں کو حج کرایا جارہا ہے۔
انسداد دہشتگردی کے فوجی محاذ میں 41 ممالک شامل ہیں جبکہ شہدا کے خاندانوں اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں زخمی ہونے والوں کا تعلق 8 ممالک سے ہے۔ 
سعودی وزارت حج و عمرہ ان کے حج انتظامات پر مامور ہے۔ رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا پینا، مشاعر مقدسہ میں آنا جانا اور حج کے امور انجام دینا یہ سب کچھ وزارت کی ذمے داری ہے۔ وزارت تعام متعلقہ اداروں کے  ساتھ یکجہتی پیدا کرکے انہیں سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ 

شیئر: