Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ستمبر سے پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ کے لیے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

اسحاق دار نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظام کو بھی آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ستمبر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازیں دوبارہ برطانیہ کے لیے شروع ہونے کا امکان ہے۔
منگل کی شب جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ’گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو مشکل وقت دیکھنا پڑا اور اس کی وجہ سے دنیا بھر سے پی آئی اے کے پائلٹس کی اہلیت کے بارے میں تحقیقات کی گئیں۔‘
تاہم وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’اب ان کے مذاکرات ہورہے ہیں اور اس سلسلے میں آخری اجلاس جولائی میں ہو گا جس کے بعد توقع ہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اور اسی کے بعد باقی دنیا کے لیے بھی راستے کھل جائیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظام کو بھی آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے جس کے بعد ایئرپورٹ پر رونق بڑھ جائے گی۔

شیئر: