Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے خانہ کعبہ اور منیٰ کی تصاویر وائرل

تصاویر اماراتی خلا باز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیں ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
امارات کے خلاباز سلطان النیادی عید الاضحٰی بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر گزار رہے ہیں۔ یہ خلائی سٹیشن پر ان کی دوسری عید ہے اس سے قبل عیدالفطر پر بھی وہ خلائی سٹیشن پر تھے۔
امارات الیوم کے مطابق حج ایام کے دوران زمین کی سطح سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر واقع بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور منیٰ میں حجاج کی عارضی خیمہ بستی کی خلا سے تصاویر لی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے سے لی گئی تصاویر اماراتی خلا باز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’آج یوم عرفہ ہے، حج کا ایک اہم دن جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایمان کا تعلق صرف عقیدے سے نہیں بلکہ عمل سے بھی ہے۔‘
’عازمین حج اچھے ہیں اور اچھی کوششیں کرتے ہیں۔ آپ ایک عظیم دن یعنی حج کے موقع پر نیک اعمال کر رہے ہیں۔‘
اماراتی خلا باز نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں یوم ترویہ پر خانہ کعبہ اور منیٰ میں حجاج کی عارضی خیمہ بستی نظر آ رہے ہیں۔

شیئر: