الباحہ میں گاڑی پل سے گرگئی، 6 افراد کو بچالیا گیا
الباحہ میں گاڑی پل سے گرگئی، 6 افراد کو بچالیا گیا
جمعرات 29 جون 2023 18:34
شہری دفاع نے بروقت کارروائی کی۔ (فوٹو عاجل)
الباحہ میں شہری دفاع نے ایک گاڑی کے پل سے گرنے کے بعد اس میں موجود چھ افراد کو بچالیا۔
عاجل ویب سائٹ شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’الباحہ میں گاڑی کے پل سے گرنے کے واقعے کی اطلاع جیسے ہی ملی امدادی ٹیمیں وہاں روانہ کردی گئیں‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’پل سے جس جگہ سے گاڑی گری تھی وہ ریلنگ میں پھنس گئی تھی جس پر ہمارے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کار میں موجود 6 افراد کو نکال لیا‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ کار میں موجود 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی صحت اب بہتر ہے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈھلوانی راستے سے پل آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں