Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید گرمی اور سن سٹروک سے متاثرہ حجاج کی تعداد بڑھنے لگی

متاثرین کی تعداد تقریبا  گیارہ ہزار تک پہنچ چکی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
حج سیزن 2023 کے آغاز سے اب تک شدید گرمی اور سن سٹروک سے تقریبا گیارہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اعداد وشمار سعودی وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔
وزارت صحت نے حجاج کو پھر تاکید کی ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال  کریں۔ پانی اور مشروبات زیادہ سے زیادہ پئیں۔ بلا ضرورت گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں۔ 
لو اور گرمی کے مسائل سے بچنے کے لیے دھوپ میں چلنے پھرنے سے گریز کریں۔ 
وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے تمام ہسپتالوں میں شدید گرمی سے متاثرین کا علاج کرنے والے مراکز مصروف ہیں۔ متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب تک لو اور شدید گرمی سے متاثرین کی تعداد تقریبا  گیارہ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ 
 اب تک 2 ہزار سے زیادہ افراد شدید گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔ 
الوطن اخبار کے مطابق اس سال 18 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج کیا ان میں بیشتر معمر ہیں۔  

شیئر: